امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس نے امریکا اور ایران کے درمیان جگ بندی معاہدے پر پاکستانی ثالثی کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

روس نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی عمل کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں خصوصاً وہ سفارتی کوششیں جن میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ سمجھوتے یا معاہدے میں نہ صرف ایران بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک کے سیکیورٹی اور سیاسی مفادات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ خطے میں دیرپا استحکام پیدا کیا جا سکے۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا خود بھی ایران کے ساتھ موجودہ کشیدگی کی سنگینی کو تسلیم کرتا ہے تاہم وہ اس بحران سے نکلنے کے لیے واضح اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے میں مشکلات کا شکار بھی دکھائی دیتا ہے۔

سرگئی لارووف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی بنیادی ذمہ داری بڑی حد تک امریکا پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ماضی کی بعض پالیسیوں اور فیصلوں نے خطے میں عدم اعتماد اور تناؤ کو بڑھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور مصر بھی سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس تنازع کے حل کے لیے مختلف علاقائی ممالک کی شمولیت اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ خطے کے اہم فریق تنازع کے پرامن حل کے خواہاں ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ کسی بھی صورت منقطع نہ ہو کیونکہ مسلسل بات چیت ہی کشیدگی میں کمی اور کسی قابل قبول حل تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر