خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع مہمند میں ایک اور آپریشن میں مزید 2 خوارج ہلاک کر دیئے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے، علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور کردہ وژن  عزمِ استحکام  کے تحت دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلسل مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹے جرات کےساتھ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کے جری سپوتوں پر ناز ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا
گلگت بلتستان وسائل سے مالامال، 7 جون کے بعد نوجوانوں کو نوکریاں دینگے: بلاول بھٹو
امریکا اور اسرائیل نے اماراتی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی: ایران
وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
ایران سے افزودہ یورینیم معاہدہ کیے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ
موسمیاتی تبدیلی صحت، معیشت اور خوراک کے لیے بڑا خطرہ ہے: صدر و وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر