پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کا تابع نہیں: روسی صدر

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روسی صدر نے بھارت کے گودی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کا تابع نہیں۔

روسی صدر پوتن نے پاکستان مخالف سوال پر بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا، روسی صدر نے کہا کہ پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کا تابع نہیں، امید ہے امریکا اورایران کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے، روس بھی امریکا ایران معاہدہ چاہتا ہے، یوکرین کے ساتھ پر امن طریقے سے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرز برگ اکنامک فورم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا، ایسا کرنا جاری رکھیں گے، ہم کسی کے خلاف نہیں، باہمی مفدات کیلئے کام کرتے ہیں، چین کے ساتھ ہمارے مفادات یکساں ہیں۔

روسی صدر پوتن کا کہنا تھا کہ بھارت، امریکا تعلقات روس اور بھارت تعلقات میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے، ہم بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گے، ڈونباس کے علاقے کا کنٹرول حاصل کرسکتے اور اب بھی امن معاہدہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج یوکرین میں پیش قدمی کررہی ہیں، یوکرین کی فوج کا سب سے بڑا مسئلہ عملے کی شدید کمی ہے، یوکرین اپنے علاقے کھو رہا ہے، لوہانسک پرروس کا مکمل کنٹرول ہے، روس نے حال ہی میں یوکرین کا 2440مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لیا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کو میزائلوں اور دیگر اسلحے کی کمی کا سامنا ہے، ہم یوکرین کے ساتھ پرامن طریقے سے ڈیل کرنے کیلئے تیار ہیں، الاسکا میں صدر ٹرمپ نے سمجھوتوں کا کہا، روس اس کیلئے تیار ہے، یوکرین کو بھی سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ روسی اور یورپی انٹیلی جنس سروسز کے درمیان رابطے جاری ہیں، جرمنی کو نورد اسٹریم کے ذریعے روسی گیس کی فراہمی پر فیصلہ کرنا ہوگا، ہم جرمنی کو روسی گیس کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر