امریکا کی کئی ممالک پر نئے ٹیرف کی تجویز، پاکستان بھی شامل

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے جبری مشقت کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کرنے کے الزام پر پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق مجوزہ ڈیوٹیز 10 سے 12.5 فیصد تک ہوں گی اور حتمی فیصلے سے قبل عوامی رائے اور سماعت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ جائزہ لیا گیا کہ آیا تجارتی شراکت دار ممالک جبری مشقت سے تیار شدہ اشیاء کی درآمد روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں یا نہیں، اس تناظر میں چین، یورپی یونین، جاپان اور دیگر ممالک بھی تحقیقات کی زد میں آئے۔

رپورٹ کے مطابق 54 ممالک جبری مشقت سے بنی اشیاء کی درآمد پر پابندی نافذ کرنے میں ناکام رہے، جبکہ پاکستان سمیت 6 ممالک ایسے پائے گئے جہاں ان پابندیوں پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے بیان میں کہا کہ اہم تجارتی شراکت داروں کی جانب سے جبری مشقت کے مسئلے کو نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے، جس سے امریکی ورکرز کو غیر منصفانہ مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یو ایس ٹی آر کے مطابق پاکستان سمیت چند ممالک پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے، جبکہ باقی 45 ممالک پر 12.5 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے، تاہم اس اقدام میں کچھ اشیاء کو استثنیٰ بھی حاصل ہوگا، جن میں بیف، کافی اور بعض پھل و خشک میوہ جات شامل ہیں، جبکہ شمالی امریکا کے تجارتی معاہدے کے تحت کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی مخصوص اشیاء بھی مستثنیٰ ہوں گی۔

امریکی حکومت نے 6 جولائی تک عوام سے تحریری تجاویز طلب کی ہیں، جس کے بعد سماعتیں ہوں گی اور حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت اس پس منظر میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ عارضی 10 فیصد ٹیرف 24 جولائی کو ختم ہونے والا ہے، جسے امریکی سپریم کورٹ نے پہلے قانونی چیلنج کے بعد کالعدم قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر