غزہ جنگ :کم عمر لڑکیوں کی شادیوں میں خطرناک اضافہ

دیر البلح(نیشنل ٹائمز)غزہ میں جاری جنگ، بے گھر ہونے اور شدید معاشی بحران نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں میں تشویشناک اضافہ کر دیا ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں  ادارے کے مطابق ہزاروں خاندان غربت، عدم تحفظ اور مسلسل نقل مکانی کے باعث اپنی نوعمر بیٹیوں کی کم عمری میں شادیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شوہر اور بڑے بیٹے کی اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد ایک فلسطینی خاتون مجدہ نے اپنی 13 اور 14 سالہ بیٹیوں کی شادی اس امید پر کر دی کہ انہیں تحفظ اور مالی سہارا مل جائے گا، تاہم بعد ازاں دونوں بچیوں کو گھریلو تشدد، استحصال اور سنگین جسمانی و ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔فلسطینی مرکزی ادارہ شماریات اور غزہ کی سپریم شریعہ عدالت کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 اور 2025 کے دوران رجسٹر ہونے والی شادیوں میں 20 فیصد سے زائد دلہنیں 18 سال سے کم عمر تھیں، جبکہ سینکڑوں لڑکیوں کی عمریں 15 سال سے بھی کم تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی حالات کے باعث غیر رجسٹرڈ شادیوں کی تعداد بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق جنگ نے خاندانوں کو دوبارہ قدامت پسند سماجی رویوں کی طرف دھکیل دیا ہے ، جہاں بعض والدین اپنی بیٹیوں کی حفاظت اور کفالت کے لیے شادی کو واحد حل سمجھتے ہیں۔ تاہم کم عمری کی شادیوں کے نتیجے میں لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو رہی ہیں، جبکہ انہیں کم عمری میں حمل، طبی پیچیدگیوں اور تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرات کا بھی سامنا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق جنگ کے دوران نوعمر لڑکیوں میں حمل کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور غذائی قلت کے باعث زچگی کے دوران پیچیدگیاں مزید سنگین ہو گئی ہیں۔ متعدد متاثرہ لڑکیوں نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں شدید ذہنی دباؤ، تشدد اور غیر محفوظ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نہ صرف انسانی المیے کو گہرا کر رہی ہے بلکہ ایک پوری نسل کے بچپن، تعلیم اور مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔



  تازہ ترین   
معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنے کی تجویز
گلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی
ایران، امریکا معاہدے کے غیر رسمی مسودے میں آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے شامل
اسرائیلی فوج کا لبنان میں بوفرٹ قلعہ پر قبضہ، 9 شامی پناہ گزین شہید
بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں: ایرانی صدر
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر