صوابی : وین کی بس سے ٹکر ، 17 مسافر جاں بحق ، 6 زخمی

 صوابی،ڈیرہ اسماعیل خان، بوریوالا، قلات(نیشنل ٹائمز)صوابی سوات موٹروے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے جبکہ دیگر حادثات میں 7ماہ کے بچے سمیت 4افراد جاں بحق اور34زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب مسافر وین سڑک کنارے کھڑی بس کے ساتھ پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوئے ، مسافر بس کراچی سے بونیر جبکہ وین پنڈی سے دیر جا رہی تھی، ابتدائی اطلاعات  کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے ،دوسرے حادثے میں ڈیرہ سے لاہور جانے والی بس کو کوٹلہ جام بھکر کے قریب حادثہ پیش آ گیا جس سے 7ماہ کا بچہ اور خاتون جاں بحق، 32افراد زخمی ہو گئے ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے بی بی پاک دامن لاہور جانے والے عزاداروں کے قافلے کی بس ضلع بھکر کے علاقہ کوٹلہ جام کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کا تعلق گائو ں روشن اور خاتون کا تعلق گائو ں فتح سے ہے ، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد واپس ڈیرہ روانہ کردیاگیا، بوریوالا کے علاقہ مانا موڑ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل رکشہ میں سوار 2افراد جاں بحق، دو شدید زخمی ہوگئے ۔ ٹریکٹر ٹرالی کاڈرائیور ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارہا تھا کہ موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گیا، 12 سالہ علی حمزہ اور سکینہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ریشم علی اور شہناز شدید زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق،دوزخمی ہوگئے ، بد قسمت خاندان کار پر کراچی سے پشین عید منانے کے لئے جارہا تھا قلات مین آر سی ڈی شاہراہ پر کار اور پک اپ میں ٹکر ہو گئی ، کار سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ،پک اپ کا ڈرائیور اور ساتھی شدید زخمی ہوگئے جاں بحق افراد میں امجد،حاجی ایوب، بی بی سلمیٰ،عارفہ اور دو بچے شامل ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر