شمالی وزیرستان:فورسز کاآپریشن ،11دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی،بنوں،پشاور (نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے حملے میں امن کمیٹی کے چار ارکان شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری آپریشنز کے سلسلے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں تھانہ ہتھالہ کی حدودمیں کوٹ اٹل شریف کے قریب دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے ارکان پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ فائرنگ سے امن کمیٹی کے شاہ زیب، دانش، سولی اور نامعلوم رکن شہید ہوگئے جبکہ دہشتگرد ایک رکن کو اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس کے مطابق حملہ آور امن کمیٹی ارکان کا اسلحہ بھی لے گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ بنوں کے علاقے میریان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے دو پولیس اہلکار کانسٹیبل وحید اللہ خان اور نوراللہ خان کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا کی گئی ،اعلیٰ سول و عسکری حکام، عمائدین علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر