مری:نوازشریف کامال روڈ منصوبے پرپیش رفت کاجائزہ

مری(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نے مری مال روڈ کا دورہ کیا اور اس دوران مال روڈ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اہم مقامات کا معائنہ کیا، میاں نواز شریف اپنے دورۂ مری کے دوران مال روڈ پہنچے جہاں انہوں نے جاری مال روڈ ایکوزیشن منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایک قطری وفد بھی موجود تھا ،دورے کے دوران پنجاب ہاؤس کا بھی معائنہ کیا گیا اور جاری انتظامی و ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی، بعد ازاں میاں نواز شریف لارنس کالج روڈ سے ہوتے ہوئے جھیکا گلی پہنچے جہاں انہوں نے جھیکا گلی ری ماڈلنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، جھیکا گلی میں قائم کثیر المنزلہ ہوٹلوں کی عمارتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ امور پر توجہ دینے کی ہدایت کی، دورے کے اختتام پر میاں نواز شریف چھانگلہ گلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں کچھ وقت قیام کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاحتی انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات سے متعلق مختلف امور بھی زیر غور آئے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر