ایرانی صدر کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کی تعریف کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران خطے کے اسلامی ممالک کے ساتھ مخلصانہ اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد خطے سے باہر کی طاقتوں کی مداخلت کے امکانات کم کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے سرحدی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، سائنسی، ثقافتی اور علاقائی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سائنسی، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی حالات کے باوجود ایران اور پاکستان پہلے سے زیادہ قریب آئے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ چکے ہیں اور تہران و اسلام آباد کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی سطح پر گہرے تعلقات موجود ہیں اور پاکستانی عوام ایرانی قوم کے لیے دلی محبت اور احترام رکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات، ایران کو سخت نتائج سے بچنے کیلئے جلد فیصلہ کرنے کا انتباہ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پرامید ہوں: وزیراعظم
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے بارے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر اظہار اطمینان
ایرانی صدر کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
وفاقی ترقیاتی بجٹ سست روی کا شکار، ترقیاتی منصوبوں پر صرف 470 ارب روپے خرچ
ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر خبردار کر دیا
شہباز شریف سے قطری وزیراعظم کا رابطہ، علاقائی امن اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
ایران جلد امن معاہدے تک پہنچے ورنہ بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر