میڈرڈ(نیشنل ٹائمز)ہسپانوی حکام نے بحرِ اوقیانوس میں کارروائی کے دوران 30 ٹن کوکین برآمد کر لی ، جس کی مالیت تقریباً 81کروڑ20لاکھ یورو بتائی گئی ہے ۔
سپین کی عدالت کے مطابق اس کارروائی میں جہاز کے عملے کے 23 افراد کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا ، جن میں فلپائن، نیدرلینڈز اور سرینام کے شہری شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منشیات سیرالیون سے لیبیا کی جانب جا رہی تھی اور ممکنہ طور پر یورپ میں سمگل کی جانی تھی۔ یہ ملک کی سب سے بڑی اور عالمی سطح پر بھی اہم پکڑی گئی کوکین کی کھیپ ہے ۔



