چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران بین العلاقائی مسافر دوروں کا نیا ریکارڈ قائم

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق حال ہی میں ختم ہونے والی یوم مئی کی 5 روزہ تعطیلات کے دوران ملک میں بین العلاقائی مسافر دوروں کی ریکارڈ بلند سطح دیکھی گئی۔
وزارت نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کو ختم ہونے والی تعطیلات کے دوران تقریباً 1.52 ارب بین العلاقائی سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.49 فیصد اضافہ ہے۔
زمینی سفر بدستور نقل و حمل کا سب سے بڑا ذریعہ رہا، جس کے تحت 1.39 ارب سفری دورے ریکارڈ کئے گئے، جو گزشتہ سال کی نسبت 3.51 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
ریلوے کے ذریعے سفری دورے 4.6 فیصد بڑھ کر 10 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئے، جبکہ آبی راستوں کے ذریعے سفر 1.37 فیصد کمی کے ساتھ 84 لاکھ 90 ہزار رہا۔ شہری ہوا بازی نے اس عرصے میں ایک کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار سفری دورے سنبھالے، جو گزشتہ سال کی نسبت 5.74 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران سفر میں یہ اضافہ سیاحت، خاندانی ملاقاتوں اور تفریحی سرگرمیوں کی مضبوط طلب کی وجہ سے ہوا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر