بینکاک (نیشنل ٹائمز) تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ 25 سال پرانا سمندری معاہدہ ایم او یو44 منسوخ کر دیا، جس میں مشترکہ تیل و گیس کی تلاش کا فریم ورک شامل تھا۔
وزیر اعظم انوتن چارنویراکول نے کہا کہ معاہدہ پچیس سال سے تعطل کا شکار تھا اور نئی بات چیت کی ضرورت ہے ۔ کمبوڈیا نے یکطرفہ منسوخی پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور اقوام متحدہ کے قانون کے تحت تنازع حل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تھائی وزیرداخلہ نے کہا کہ سرحدی تنازعات پر بات چیت جاری رہے گی ۔



