چین میں یوم مئی کی تعطیلات پر بیرون ملک سفر میں تیزی صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) یوم مئی کی تعطیلات کے دوران چینی سیاح دنیا بھر میں پھیل گئے جس سے افریقہ اور یورپ سے لے کر وسطی ایشیا تک بیرون ملک سفر کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا۔ ہوٹلوں سے لے کر ٹور آپریٹرز تک تمام سیاحتی مقامات پر کاروبار میں خوش آئند تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ نے 28 اپریل کو بتایا تھا کہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران روزانہ آنے اور جانے والے مسافروں کی اوسط تعداد 22 لاکھ 50 ہزار رہنے کی توقع ہے جبکہ ایک ہی دن میں یہ تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی سیاح اب تیزی سے بھرپور اور ہمہ گیر تجربات کی تلاش میں ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحتی مقامات اپنی سہولیات کو بڑھانے، خدمات کے معیار کو بلند کرنے اور نت نئے طریقے اپنانے پر مجبور ہیں جو عالمی سیاحتی صنعت میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔
یکم مئی کو آسٹریلیا کے مشہور ترین مقامات میں سے ایک سڈنی اوپیرا ہاؤس کے سامنے چینی سیاحوں کی قطاریں لگی تھیں جو چینی زبان بولنے والے گائیڈز کی رہنمائی میں دورہ کرنا چاہتے تھے۔ چینی سیاح ہو نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ تعطیلات کے دوران اپنے والدین اور دوست کے ساتھ آسٹریلیا کے 8 روزہ نجی دورے پر ہیں۔
کرغزستان میں جھیل اسیک- کل کے کنارے واقع قصبے چولپان- عطا میں ہوٹل کی مالکہ عزیزووا نے چینی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ محسوس کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم مئی کی رات دیر گئے 8 چینی سیاحوں کے ایک گروپ نے ہمارے گیسٹ ہاؤس میں چیک ان کیا۔ پچھلے سالوں میں بھی چینی مہمان آتے رہے ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں کبھی نہیں آئے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر