امریکی جہازوں پر حملہ کیا توایران دنیا کے نقشے سے ختم:ٹرمپ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت کام میں مصروف امریکی بحری جہازوں پر حملے کئے تو اسے دنیا کے نقشے سےمٹادیں گے ، امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں کافی لچک کا مظاہرہ کیا ہے ، خطے میں امریکا کی فوجی تیاری جاری ہے ،ہمارے پاس اعلیٰ معیار کے ہتھیار، گولہ بارود اور ساز و سامان موجود ہے ،ہمارے دنیا بھر میں اڈے ہیں، وہ سب ساز و سامان سے لیس ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس تمام سامان کو استعمال کرسکتے ہیں، ضرورت پڑی تو ضرور کریں گے ، دریں اثنا امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر امریکا کی کامیابی اور ایران کی تباہی کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کو ختم کردیا، امریکا کے صدر فعال ہیں،امریکا کی نیوی، ایئرفورس اور میزائل ڈیفنس سو فیصد فعال ہیں،ایران کی نیوی، ایئرفورس اور ایئر ڈیفنس کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ جنگیں پسند نہیں ہیں، میں ایران کے ساتھ جنگ کی حمایت نہیں کرتا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے چینی صدر سے ملاقات کا انتظار ہے ، چین کا دورہ بہت اہم ہو گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر