اسرائیلی فوج نے غزہ جانیوالاامدادی فلوٹیلا سمندر میں روک لیا

ایتھنز(نیشنل ٹائمز)مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ جانے والے 20سے زائد کشتیوں پر مشتمل امدادی فلوٹیلا میں شامل بیسیوں کارکن کو اسرائیلی افواج نے کریٹ کے قریب سمندر میں روک لیا اورزبردستی کشتیوں کا رخ موڑکر یونان کے جزیرے پر پہنچادیا ۔کشتیوں میں سوار تقریباً 175 کارکنوں کو بسوں کے ذریعے جزیرے کے جنوب مشرق میں واقع ایتھرینولاکوس بندرگاہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں کریٹ کے مرکزی شہر ہیراکلیون لے جایا گیااوروہاں سے انہیں اپنے ملکوں میں ڈی پورٹ کیا جائیگا۔ بندرگاہ کے قریب پہنچنے پر کارکنوں نے فری فلسطین کے نعرے لگائے ۔اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے مطابق جمعرات کو 20 سے زائد کشتیوں سے تقریباً 175 کارکنوں کو اتارا گیا جبکہ فلوٹیلا کے منتظمین نے افراد کی تعداد 211 بتائی ہے ۔ فلوٹیلا پرسوار افراد میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے ۔وزیرخارجہ اسحاق نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جنہیں اسرائیلی قابض افواج نے عالمی صمود فلوٹیلا میں سوار دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا، رہا کر دیا گیا ہے ، میں یونانی حکام کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے یونان کے شہر کریٹ میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کیلئے سہولت فراہم کی اور ترک حکومت اور قیادت کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے استنبول منتقلی اور وہاں سے پاکستان واپسی کیلئے مدد فراہم کی۔

پاکستان سمیت 11 ممالک نے غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور اس کی خلاف ورزیوں پر احتساب یقینی بنانے کے لئے اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ پاکستان، ترکی، برازیل، اردن، سپین، ملائیشیا، بنگلہ دیش، کولمبیا، مالدیپ، جنوبی افریقہ اور لیبیا کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک پرامن شہری اور انسانی ہمدردی کا اقدام تھا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ غزہ میں انسانی المیے کی جانب مبذول کرانا تھا ‘بحری جہازوں پر اسرائیلی حملے اور بین الاقوامی پانیوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست عالمی قانون اور عالمی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ بیان میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ، عالمی قانون کی بالادستی اور اس کی خلاف ورزیوں پر احتساب یقینی بنانے کے لئے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر