جنگ:خلیجی ممالک متبادل تجارتی راستوں کی تلاش پرمجبور

دبئی (نیشنل ٹائمز)ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ نے خلیجی بادشاہتوں کو اپنی تیل اور تجارتی گزرگاہوں پر نظرِ ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے تاہم ان راستوں کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہوگا۔آبنائے ہرمز(جو خلیج میں داخلے کا واحد سمندری راستہ ہے )کی ممکنہ بندش کے پیش نظر خطے کے عرب ممالک ایران کے اثر و رسوخ سے بچنے کیلئے متبادل راستے تلاش کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی برائے کاروبار و فلاح بدر جعفر نے اپریل کے اوائل میں فنانشل ٹائمز میں لکھا کہ خلیجی ریاستیں کبھی بھی ایک ایسے تنگ سمندری راستے پر سٹرٹیجک انحصار کی پوزیشن پر واپس نہیں جائیں گی جو ایک غیر متوقع ہمسائے کے کنٹرول میں ہو۔انہوں نے زور دیا کہ نئی پائپ لائنز اور بندرگاہی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا اور بجلی کے نظام، آبی ڈھانچے اور تجارتی راہداریوں کو باقاعدہ شکل دی جائے گی جو خطے کی معیشتوں کو آپس میں جوڑتی ہیں تاہم ماہرین کے مطابق معاشی، سیاسی اور علاقائی سفارتی رقابتیں ان منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق کویت، قطر اور بحرین کے پاس خلیج سے باہر کوئی ساحل موجود نہیں، اس لئے سمندری راستے سے تیل اور گیس کی ترسیل کیلئے ان کے پاس آبنائے ہرمز کے سوا کوئی متبادل نہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس ایسی پائپ لائنیں موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی کچھ برآمدات ہرمز سے باہر کی بندرگاہوں تک پہنچا سکتے ہیں اور مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں تاہم یہ پائپ لائنیں دونوں ممالک کی جنگ سے پہلے کی برآمدات کے صرف ایک حصے کو ہی سنبھال سکتی ہیں اور اگر وہ مکمل طور پر آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنا چاہیں تو انہیں مزید توسیع دینا ہوگی۔پیرس میں قائم عرب گلف سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ کے ماہر رابرٹ موگیل نِکی کے مطابق نئی پائپ لائنوں کی تعمیر میں وقت لگے گا اور اس طرح کا انفراسٹرکچر بھی مکمل طور پر محفوظ نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر