خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

پشاور(نیشنل ٹائمز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں اچانک اضافے اور آئندہ بارشوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 مئی کو بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، اس صورتحال کے باعث چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں موسلادھار بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آج سے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے اچانک سیلابی صورتحال (فلیش فلڈ) پیدا ہو سکتی ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہیں، ندی نالوں میں طغیانی اور تیز بہاؤ کے باعث گاڑیوں کے بہنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی اقدامات کریں، پیشگی تیاری یقینی بنائیں اور حساس علاقوں میں نگرانی بڑھائی جائے، ادارے نے ریسکیو اہلکاروں اور متعلقہ اداروں کو مشینری کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے، عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں کا سفر مؤخر کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر