چین اور آسیان نے آفات سے نمٹنے میں تعاون کا منصوبہ شروع کر دیا

جکارتہ (شِنہوا) چین اور آسیان کے درمیان آفات سے نمٹنے میں تعاون کے منصوبے کا افتتاح ہو گیا جس کی افتتاحی تقریب انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع آسیان سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن، آسیان میں چین کے سفیر وانگ چھنگ، آفات سے نمٹنے کے متعلق آسیان کمیٹی کے حکام اور رکن ممالک کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی۔
کاؤ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تقریب آسیان اور چین کے درمیان شراکت داری میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جو آفات سے نمٹنے میں عملی تعاون پر مبنی ہے۔ گزشتہ برسوں میں دونوں فریقین نے ایک مضبوط اور متحرک تعلق قائم کیا ہے۔‘‘
وانگ چھنگ نے کہا کہ چین اور آسیان ممالک پہاڑوں اور سمندروں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں اور حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن سے دونوں اطراف کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ چین نے آسیان ممالک میں قدرتی آفات کے دوران کئی مواقع پر ہنگامی امداد فراہم کی جو ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کی ایک مثال پیش کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر