ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے دفاع کے لیے متحدہ عرب امارات کو جدید سسٹم فراہم کیے جن میں ایک جدید لیزر دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ’اسپیکٹرو‘ نامی سرویلنس سسٹم متحدہ عرب امارات کو فراہم کیا جو تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے سے آنے والے ڈرونز، خصوصاً شاہد ڈرونز کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اخبار کے مطابق اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنے ’آئرن بیم‘ لیزر دفاعی نظام کا ایک ورژن بھی فراہم کیا جو قلیل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹس اور ڈرونز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سسٹم اسرائیل نے رواں سال کے آغاز میں لبنان سے حزب اللہ کے حملوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔

ان دونوں دفاعی نظاموں کے ساتھ اسرائیل نے اپنا ’آئرن ڈوم‘ فضائی دفاعی نظام بھی یو اے ای بھیجا جبکہ ان سسٹمز کو چلانے کے لیے درجنوں اسرائیلی فوجی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

اخبار نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مزید ہتھیاراور اضافی اسرائیلی اہلکار بھی امارات میں تعینات کیے گئے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو مغربی ایران کے میزائل حملوں سے متعلق اہم خفیہ معلومات بھی فراہم کیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر