امریکی جنگی بحری جہاز کھلے سمندر میں کئی گھنٹوں تک بجلی اور انجن سے محروم رہا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکی بحریہ کا ایک جنگی جہاز منگل کے روز انڈو پیسیفک میں کئی گھنٹوں تک بجلی اور پروپلشن سے محروم رہا۔

امریکی بحریہ کے بیان کے مطابق گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس ہگنس کو اس کے برقی نظام میں خرابی کے باعث ’انجینئرنگ حادثہ‘ پیش آیا جس کے نتیجے میں جہاز مکمل طور پر بجلی سے محروم ہو گیا۔

بحریہ کے مطابق جہاز پر سوار تقریباً 300 اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم ایک دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ بجلی اور پروپلشن کی یہ بندش کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس دوران جہاز اپنی حرکت اور سمت پر کنٹرول کھو بیٹھا۔

ماہرین کے مطابق اس دوران جہاز کے ریڈار اور دفاعی نظام بھی بند رہے جس سے جہاز عملی طور پر بے بس اور غیر متحرک ہو گیا۔

سابق امریکی بحریہ کے کپتان کارل شوسٹر نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ اس صورتحال میں ایمرجنسی ڈیزل جنریٹر صرف کمیونیکیشن اور ایئر کنڈیشننگ کو چلانے کے قابل ہوتے ہیں۔

بحریہ نے واقعے کی درست جگہ ظاہر نہیں کی تاہم انڈو پیسیفک کمانڈ کا دائرہ امریکی مغربی ساحل سے لے کر بھارت کی مغربی سرحد تک پھیلا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ یو ایس ایس ہگنس ایک آرلی برک کلاس ڈسٹرائر ہے جو امریکی بحریہ کے سرفیس فلیٹ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں اور اس وقت ایسے 70 سے زائد جہاز سروس میں ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر