اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لئے اپنے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان ممالک میں مقیم یا زیرِ سفر اماراتی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت کے تناظر میں کیا گیا ہے، حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد ان ممالک کو چھوڑ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ بیرون ملک موجود شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر