بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چینی فوج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع ڈونگ جون کے حالیہ دورہ روس اور کرغزستان کے حوالے سے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ڈونگ نے کرغزستان میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایس سی او کثیر الجہتی پر عملدرآمد کی ایک بہترین مثال ہے۔ ژانگ نے متعلقہ رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی نظام کا مضبوطی سے دفاع کریں، انصاف اور عدل کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں، سکیورٹی گورننس کی بہتری کے لئے ہاتھ ملائیں، مشترکہ ترقی کے ذریعے بدامنی اور تنازعات کی وجوہات کا خاتمہ کریں اور اجلاس میں تجویز کردہ پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے ایس سی او کی جانب سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔



