برطانیہ نہ ہوتا تو امریکی فرانسیسی بول رہے ہوتے :چارلس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے وائٹ ہاؤس میں سرکاری عشائیے کے دوران ٹرمپ پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ نہ ہوتا تو امریکی فرانسیسی بول رہے ہوتے ، اپنے خطاب میں چارلس نے ٹرمپ کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپی ممالک جرمن زبان بول رہے ہوتے ۔چارلس نے کہاحال ہی میں جناب صدرآپ نے کہا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپی ممالک جرمن بول رہے ہوتے ۔ کیا میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے ،جنوری میں ڈاووس سمٹ میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر دوسری عالمی جنگ میں امریکا کی مدد نہ ہوتی تو آپ جرمن اور تھوڑا جاپانی بول رہے ہوتے ۔لیکن بادشاہ کے یہ ہلکے پھلکے مذاق اس گرمجوشی کو ظاہر کرتے تھے جس میں وہ اور ٹرمپ لندن اور واشنگٹن کے خاص تعلقات پر بات کر رہے تھے ، باوجود اس کے کہ ایران جنگ کے حوالے سے تناؤ موجود تھا۔اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ میں چارلس کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کانگریس میں ایک شاندار تقریر کی۔ ڈیموکریٹس کو کھڑا کیا ، میں یہ کبھی نہیں کر سکا۔چارلس نے صدر کو برطانوی سب میرین کی گھنٹی پیش کی، جسے 1944 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران لانچ کیا گیا تھا۔بادشاہ نے کہا یہ ہماری قوموں کی مشترکہ تاریخ اور روشن مستقبل کی گواہی کے طور پر ہے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر