سیول(نیشنل ٹائمز) جنوبی کوریا کی اپیل کورٹ نے سابق صدر یون سُک یول کی سزا بڑھا کر سات سال قید کر دی ، جو پہلے پانچ سال تھی۔۔۔
عدالت نے کہا کہ یون نے اپنے ذاتی تحفظ کیلئے صدارتی سکیو رٹی اہلکاروں کو غیر قانونی ہدایات دی تھیں۔ یون پہلے ہی 2024 کے آخر میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے جرم میں عمر قید بھگت رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یون کے اقدامات کے محرکات اور نتائج انتہائی قابل مذمت ہیں۔



