یکم مئی کے بعد صدر ٹرمپ کا جنگی اختیار محدود

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا اور ایران غیر یقینی جنگ بندی پر عمل کر رہے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس متعدد بار یہ کہہ چکا ہے کہ اگر تہران چند شرائط جن میں کسی بھی قسم کے جوہری عزائم ترک کرنا بھی شامل ہے ، تسلیم نہیں کرتا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے تاہم انتظامیہ کیلئے فضائی حملے دوبارہ شروع کرنا وار پاورز ریزولوشن کی وجہ سے پیچیدہ ہو گیا ہے ۔ یہ 1973 کا قانون صدر کے فوجی اختیارات کو محدود کرنے کیلئے بنایا گیا تھاجسکے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیر صدر صرف 60 دن تک امریکی فوج کو مسلح تنازع میں شامل کر سکتا ہے ، جسکے بعد کانگریس میں ووٹنگ لازم ہو جاتی ہے ۔ برطانوی میڈیاکے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ وائٹ ہاؤس اس آخری تاریخ سے کیسے نمٹے گا جو یکم مئی کو ختم ہو رہی ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ کیلئے کانگریس میں ووٹنگ مشکل مرحلہ ثابت ہو سکتی ہے ۔اگرچہ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں اکثریت حاصل ہے تاہم جنگ جیسا سنگین معاملہ دونوں جماعتوں میں وفاداریوں کا امتحان لے سکتا ہے جس سے ووٹ کا نتیجہ غیر یقینی ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر