دوبارہ اتحاد کے بعد تائیوان کے سماجی نظام کا مکمل احترام کیا جائے گا، ترجمان چینی مین لینڈ

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو یقینی بنانے کی شرط پر پرامن دوبارہ اتحاد کے بعد تائیوان کے موجودہ سماجی نظام اور طرز زندگی کا مکمل احترام کیا جائے گا۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک حالیہ سروے کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا جس میں سامنے آیا ہے کہ 55.2 فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ تائیوان کے لئے “موجودہ صورتحال برقرار رکھنا” مشکل ہے۔
سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ 67.4 فیصد شرکاء اس بات پر فکر مند ہیں کہ اگر آبنائے تائیوان کے آر پار موجودہ صورتحال برقرار نہ رہی تو وہ اپنے موجودہ طرز زندگی اور حقوق سے محروم ہو جائیں گے۔
چھن نے کہا کہ یہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ تائیوان میں زیادہ لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ دوبارہ قومی اتحاد کا رجحان ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم 1992 کے اتفاق رائے پر قائم رہنے اور ‘تائیوان کی آزادی’ کی مخالفت کی مشترکہ سیاسی بنیاد پر تائیوان کی تمام سیاسی جماعتوں، شعبوں اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ آبنائے پار کے باہمی تعلقات اور قومی اتحاد پر وسیع اور گہرائی سے مشاورت کے لئے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر