ایرانی توقع سے زیادہ مضبوط ثابت ہوئے، جرمن چانسلر

برلن (نیشنل ٹائمز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع میں امریکا کو سبکی کا سامنا ہے، ایرانی توقع سے زیادہ مضبوط ثابت ہوئے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے ساتھ جو کچھ ہونا شروع ہوا اس کا شبہ مجھے پہلے دن سے تھا، امریکیوں کے پاس مذاکرات کی کوئی واضح حکمتِ عملی نہیں۔جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات اب بھی اچھے ہیں، مشرقِ وسطی کی جنگ ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہدایت کی ہے کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباو جاری رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے، بمباری شروع کرنا یا تنازع سے باہر نکلنا ناکہ بندی برقرار رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر