جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، جنوبی لبنان میں 5 افراد شہید، 21 زخمی

بیروت (نیشنل ٹائمز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان کے جنوبی علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے جیبشیت پر رات گئے حملہ کیا، جس میں 4 بچے اور 9 خواتین زخمی ہوئیں، اسی دوران خیربت سلم میں ایک فضائی حملے میں ایک لبنانی فوجی اور اس کا بھائی شہید ہو گئے۔لبنانی فوج کے مطابق اسرائیلی فوج نے موٹرسائیکل پر گھر جاتے ہوئے دونوں بھائیوں کو نشانہ بنایا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرونز اور توپ خانے کے ذریعے کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جبکہ غندوریہ کے علاقے میں بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔علاقے میں مسلسل حملوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے، اور جنگ بندی کے باوجود صورتحال میں بہتری کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر