چین میں مائع ایندھن سے چلنے والے لی جیان-2 راکٹوں کی تیاری کے لئے “سپر فیکٹری” کا آغاز

بیجنگ (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر شاؤشنگ میں ایک بڑے مائع ایندھن والے کیریئر راکٹ لی جیان-2 کی تیاری کے لئے “سپر فیکٹری” مکمل طور پر تیار کر لی گئی جو اس لانچ وہیکل کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے مرحلے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
چائنہ میڈیا گروپ نے بتایا کہ یہ سہولت جو فائنل اسمبلنگ، ٹیسٹنگ اور بنیادی پرزہ جات کی پروسیسنگ کو یکجا کرتی ہے، راکٹ کے اہم حصوں جیسے ایندھن کے ٹینک، پائپ لائن والوز، انٹر سٹیج سیکشنز اور کنڈوٹس کی پیداوار کے لئے مخصوص شعبوں پر مشتمل ہے۔ مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد یہ فیکٹری سالانہ 12 لی جیان-2 راکٹ تیار کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس سہولت کی تکمیل چین کے تجارتی خلائی شعبے میں ایک بڑا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے جو ٹیکنالوجی کی جانچ سے آگے بڑھ کر صنعتی پیمانے پر پیداوار کے دور میں داخلے کی علامت ہے۔
لی جیان-2 چین کا پہلا لانچ وہیکل ہے جس میں کامن بوسٹر کور (سی بی سی)کنفیگریشن استعمال کی گئی ہے، جو ایک ماڈیولر راکٹ ڈیزائن ہے جس میں مرکزی سٹیج اور سائیڈ بوسٹرز ساختی اور عملی طور پر ایک جیسے ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر