امریکہ اب ایران سے بات چیت کے لئے وفود نہیں بھیجے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اب ایران سے بات چیت کے لئے مزید وفود نہیں بھیجیں گے۔
ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اگر وہ (ایرانی) بات کرنا چاہتے ہیں، تو وہ ہمارے پاس آ سکتے ہیں، یا ہمیں فون کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ چاہیں تو ہم بات کر سکتے ہیں۔ لیکن ہم 18 گھنٹے کا سفر کر کے لوگوں کو ملاقات کے لئے نہیں بھیج رہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کا بہت احترام کرتے ہیں جو اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر رہا تھا اور یہ کہ پاکستان اس عمل میں شامل رہے گا۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر دہرایا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر وہ چاہیں تو ہمیں فون کر سکتے ہیں۔ لیکن پھر سے، وہ جانتے ہیں کہ معاہدے میں کیا ہونا چاہیے۔ بہت سادہ سی بات ہے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ ورنہ ملاقات کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‘‘
ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ اور معاندانہ اقدامات اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں اور دوبارہ مذاکرات کی جانب پیش رفت کو مزید مشکل بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سفارت کاری کے لئے “ضروری ماحول کو خراب” کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر