ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان میں مذاکرات کی ناکامی پر امریکہ پر تنقید

تہران (شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے “غیر ضروری مطالبات” پاکستان میں ہونے والے حالیہ امن مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار روس پہنچنے پر کیا جہاں وہ صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک طے شدہ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات کے پچھلے دور میں پیش رفت ہوئی تھی لیکن امریکی رویے کی وجہ سے یہ بات چیت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانا “ایک اہم عالمی مسئلہ” ہے کیونکہ اس تزویراتی آبی گزرگاہ میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ بدستور موجود ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی کے دورہ ماسکو کا محور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے معاملات ہوں گے جن میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور خلیجی خطے کے حالات بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر