بحرین :ایران کی حمایت کرنیوالے 69 افراد کی شہریت منسوخ

مناما(نیشنل ٹائمز) بحرین کی وزارت داخلہ نے پیر کو کہا کہ ایران کی حمایت کرنے والے 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔۔۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ شہریت ختم کیے جانے والوں میں اہلِخانہ بھی شامل ہیں اور ان پر ایرانی اقدامات کی حمایت کرنے اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام ہے ۔بحرین انسٹی ٹیوٹ فار رائٹس اینڈ ڈیموکریسی نے اس فیصلہ کو 2019 کے بعد پہلی بڑی شہریت منسوخی قرار دیا۔ حقوقِ انسانی گروپ نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ متاثرہ افراد گرفتار ہوئے یا نہیں، وہ ملک میں ہیں یا باہر، اور آیا ان کے پاس دوسری قومیتیں بھی ہیں یا نہیں۔بحرین کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیجی ممالک ایرانی مداخلت کے بارے میں اعلیٰ سطح کی ہوشیاری اختیار کیے ہوئے ہیں، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات ایران سے تعلق رکھنے والے نیٹ ورکس پر کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ ماہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز کے بعد کئی افراد کی گرفتاریوں پر تشویش ظاہر کی۔ان میں سے کچھ افراد پر غداری کے الزامات لگائے گئے جبکہ دیگر کو احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر