3امریکی بنکر شکن بم تباہ ،1ناکارہ ،پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران (نیشنل ٹائمز)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے صوبہ زنجان میں کارروائی کے دوران 3 امریکی بنکر شکن بم تباہ کرنے اور ایک بم کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران جی بی یو 57طرز کے تین بنکر بسٹر بم تباہ کئے گئے جبکہ ایک اور بم کو ناکارہ بنا کر محفوظ مقام پر منتقل کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دشمن طیاروں کی جانب سے گرائے گئے 9 ہزار 500 سے زائد دیگر بم بھی تلاش کر کے ناکارہ بنا دئیے گئے ۔واضح رہے کہ جی بی یو 57 دنیا کے بڑے غیر جوہری ہتھیاروں میں شمار ہوتا ہے ، جس کا وزن تقریباً 30 ہزار پاؤنڈ ہے اور اسے زمین کے اندر گہرائی میں موجود مضبوط تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے سینئر عہدیدار محمد جعفر اسدی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی صورت دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کا مشترکہ اثاثہ ہیں اور امریکا کو اس خطے میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران وینزویلا نہیں کہ بیرونی طاقتیں آ کر اس کے وسائل پر قبضہ کر سکیں، کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر