تائی جی چھوان کے عالمی دن کی مناسبت سے سری لنکا میں تشہیری مہم کا انعقاد

کولمبو (شِنہوا) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں تائی جی چھوان کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تشہیری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
’’تمام امور میں ہم آہنگی، تائی جی کے فروغ کی تقریب‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں سری لنکا میں تعینات چینی سفیر چھی ژین ہونگ نے کہا کہ سری لنکا میں قائم چینی ثقافتی ادارے مقامی شائقین کے لئے تائی جی سیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر مزید انتظامات کریں گے۔
اپنے خطاب میں چھی ژین ہونگ نے اعلان کیا کہ ‘لمبینی کنفیوشس کلاس روم’ باضابطہ طور پر چینی کلچر کلاس روم میں تائی جی کلاسز کا آغاز کرے گا تاکہ سری لنکا کے عوام کو اس کی تربیت دی جا سکے۔ چینی زبان کے مقامی اساتذہ کے لئے آنے والے کلچرل ٹریننگ کیمپ میں بھی تائی جی کورسز شامل کئے جائیں گے تاکہ چینی تائی جی ثقافت کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ میں اضافہ ہو۔
تقریب کے موضوع کی وضاحت کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ “تمام امور کی ہم آہنگی” کا تصور پرامن ترقی اور باہمی تعاون کے اس عصری جذبے کے عین مطابق ہے جس کی چین عالمی سطح پر ترویج کرتا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ چین اور سری لنکا تائی جی کے ذریعے دوستی کو پروان چڑھائیں گے، ثقافت کے ذریعے دلوں کو جوڑیں گے اور مشترکہ طور پر ثقافتی اور علمی تبادلے کو فروغ دیں گے۔
نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر سنیل کمارا گاماگے نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ثقافتوں کو جوڑنے، دوستی کو مضبوط کرنے اور سرحدوں سے بالاتر ہو کر اتحاد کی ترغیب دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تائی جی سری لنکا اور چین کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے میں اپنا ثقافتی کردار ادا کرتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر