پاکستان سمیت 10ممالک غذائی عدم تحفظ کا شکار:اقوام متحدہ کی رپورٹ

روم (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں غذائی بحران کا سامنا کرنے والے افراد میں سے دو تہائی صرف 10 ممالک میں رہتے تھے جبکہ ان میں سے ایک تہائی افراد سوڈان، نائجیریا اور جمہوریہ کانگو میں تھے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعات (جنگ اور بدامنی) اب بھی شدید غذائی قلت کی بڑی وجوہات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چونکہ تنازعات اور موسمی شدت آئندہ بھی کئی ممالک میں حالات کو برقرار رکھ سکتی ہیں یا مزید خراب کر سکتی ہیں، اس لیے 2026 کا منظرنامہ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید غذائی عدم تحفظ اب بھی زیادہ تر 10 ممالک تک محدود ہے جن میں افغانستان، بنگلہ دیش، جمہوریہ کانگو، میانمار، نائجیریا ، پاکستان، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں، بنگلہ دیش اور شام جیسے کچھ ممالک میں بہتری آئی لیکن یہ بہتری تقریباً افغانستان، جمہوریہ کانگو، میانمار اور زمبابوے میں حالات کی خرابی سے ختم ہو گئی۔

اس رپورٹ کے دسویں ایڈیشن میں پہلی بار ایک ہی سال میں دو مختلف علاقوں غزہ اور سوڈان کے بعض حصوں میں قحط کی تصدیق کی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 26 کروڑ 60 لاکھ افراد 47 ممالک یا خطوں میں شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار رہے ، جو 2016 کے مقابلے میں تقریباً د وگنا ہے ،رپورٹ میں بین الاقوامی امداد میں تیزی سے کمی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ پہلے سے موجود بحرانوں کو مزید سنگین بنا سکتی ہے ،اہم تیل بردار جہازوں کی گزر گاہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث کھاد کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی ہیں کیونکہ کھاد کی تیاری میں تیل پر انحصار کیا جاتا ہے ۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے زرعی ترقی (IFAD) کے سربراہ الوارو لاریو نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت فصلیں بونے کا موسم ہے ، اس لیے توانائی اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا موجودہ غذائی جھٹکا پیداوار پر یقیناً بہت بڑا اثر ڈالے گا۔ انہوں نے چھوٹے کسانوں کی زیادہ مدد کرنے پر زور دیا، مثلاً ایسے بیجوں اور فصلوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے جو پانی کی کمی اور موسمی تبدیلیوں کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر