توانائی بحران: ٹوکیو میں سرکاری ملازمین کو شارٹس پہننے کی اجازت

ٹوکیو (نیشنل ٹائمز)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی مقامی حکومت نے بڑھتی ہوئی توانائی لاگت کے پیش نظر اپنے ملازمین کو دفتر میں شارٹس پہننے کی اجازت دیدی ہے تاکہ ایئر کنڈیشننگ پر انحصار کم کیا جا سکے ۔لباس کے ضوابط میں یہ نرمی کول بز مہم کے نئے اور توسیع شدہ مرحلے کا حصہ ہے ۔ یہ توانائی بچانے کی ایک مہم ہے جس کا آغاز جاپان کی وزارتِ ماحولیات نے 2005 میں کیا تھا، جس کے تحت سرکاری ملازمین کو گرمیوں میں ٹائی اور کوٹ چھوڑنے کی ترغیب دی گئی تھی۔ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث ممکنہ توانائی بحران کے پیش نظر ٹوکیو انتظامیہ نے اس مہم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اس ماہ سے ملازمین کو شارٹس پہننے کی اجازت دی ہے ۔ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے ، جنہوں نے تقریباً دو دہائیاں قبل بطور وزیرِ ماحولیات کول بز مہم شروع کی تھی، اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس موسمِ گرما میں ایسے ٹھنڈے لباس کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جو آرام کو ترجیح دے ، جس میں پولو شرٹس، ٹی شرٹس اور سنیکرز شامل ہیں اور کام کی نوعیت کے مطابق شارٹس بھی۔انہوں نے اس کی وجہ بجلی کی طلب و رسد کے سنگین حالات کو قرار دیا ہے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر