کتاب کے عالمی دن پر ہانگ کانگ میں یکسوئی کے ساتھ مطالعے کا فروغ

ہانگ کانگ (شِنہوا) عالمی یوم کتاب و حق تصنیف کے موقع پر ہانگ کانگ میں روزمرہ کی مصروف زندگی کے باوجود بہت سے لوگ تیز قدموں سے چلنے کے بجائے رک کر عجائب گھروں، پارکوں، کتب خانوں اور سٹیڈیمز میں غیر رسمی مطالعہ کرنے لگے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی جانب سے مطالعے کے فروغ کے لئے “آدھا گھنٹہ مل کر پڑھیں” کے عنوان سے 200 سے زائد سٹال قائم کئے گئے۔
70 برس سے زائد عمر کی چھو نامی خاتون نے ہانگ کانگ میوزیم آف لٹریچر میں نثری مجموعہ پڑھتے ہوئے کہا کہ “میں صفحات کے درمیان سکون اور لطف تلاش کرتی ہوں۔”
ہانگ کانگ بھر کے 20 سے زائد پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے طلبہ نے کلاس رومز اور آڈیٹوریمز میں کتابیں پڑھیں جبکہ بعض سکولوں نے کتاب میلے اور مصنفین سے ملاقات کے پروگرام بھی منعقد کئے۔
کتابوں کی دکانوں نے بھی مطالعے کے شوق کو نمایاں کرنے کی کوشش کی جو شہر کی ثقافتی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ جوائنٹ پبلشنگ (ہانگ کانگ) نے وان چھائی میں اپنی دکان پر کتابی پوسٹرز کی نمائش منعقد کی جبکہ کمرشل پریس (ہانگ کانگ) لمیٹڈ نے متعدد کتاب دوست افراد سے ان کی پسندیدہ کتابوں کے بارے میں ویڈیو میں رائے لی۔
ہانگ کانگ پیلس میوزیم کے ڈائریکٹر لوئس نگ چھی وا نے قدیم مصری ثقافت پر ایک کتاب کی سفارش کی جو میوزیم میں جاری اسی موضوع کی نمائش کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر