چین نے اپنا پہلا کمرشل خلائی معیاری نظام جاری کر دیا

چھنگ دو (شِنہوا) چین نے اپنا پہلا کمرشل خلائی معیاری نظام جاری کیا ہے، جس کا مقصد خلائی صنعت کی ترقی میں معیار سازی کے رہنما کردار کو مضبوط بنانا اور کمرشل خلائی سرگرمیوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
یہ نیا نظام چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این سی اے) اور ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کی جانب سے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں جمعہ کے روز ملک کے 11 ویں سپیس ڈے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جاری کیا گیا۔ یہ نظام راکٹوں، سیٹلائٹس، لانچ سائٹس، خلائی خدمات اور صنعتی نظم و نسق پر مرکوز ہے۔
اس نظام میں 6 بڑے شعبے ہیں جن میں صنعتی نظم و نسق، تحقیق و ترقی اور تیاری، لانچ اور ٹی ٹی اینڈ سی (ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اور کمانڈ)، خلائی اطلاقی خدمات، بنیادی و مشترکہ امور اور سہولیات و آلات شامل ہیں۔ اس میں ایک ہزار سے زائد معیاری نکات شامل کرنے کا منصوبہ ہے جو بین الاقوامی اور قومی دونوں سطح کے معیارات کا احاطہ کرتے ہیں۔
سی این سی اے کے مطابق وہ کمرشل خلائی معیاری نظام کے اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنائے گی، معیارات کی موثر فراہمی کو تیز کرے گی، ایک کمرشل خلائی معیاری سروس پلیٹ فارم تیار کرے گی اور کمرشل خلائی شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی حمایت جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر