ہانگ کانگ کی 8 یونیورسٹیاں ایشیا کی سرفہرست 100 جامعات میں شامل

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کی 8 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں جگہ حاصل کر لی ہے جبکہ 2 بڑی مقامی یونیورسٹیوں نے خطے میں سرفہرست 10 جامعات میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
یونیورسٹی آف ہانگ کانگ چھٹے نمبر پر جبکہ چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ اس اعلیٰ فہرست میں ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 12ویں، سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ 14ویں، ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی 18ویں اور ہانگ کانگ باپٹسٹ یونیورسٹی 40ویں نمبر ہے۔ ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ (ای ڈی یوایچ کے) اور لنگ نان یونیورسٹی نے پہلی بار 100 اعلیٰ جامعات میں اپنی جگہ بناکر نئی پیشرف کی اور بالترتیب 37ویں اور 84 ویں نمبر پر آئیں۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی سیکرٹری تعلیم کرسٹین چھوئی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ یہ بہترین کارکردگی حکومت کی مسلسل مالی معاونت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم مقامی جامعات کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ ہانگ کانگ کو اعلیٰ تعلیم اور عالمی قابلیت کے مرکز کے طور پر مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
ایجوکیشن یونیورسٹی ہانگ کانگ کے صدر جان لی چھی-کن نے یونیورسٹی کی اس درجہ بندی میں پہلی بار شمولیت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور اسے موثر تحقیق اور ایک متحرک عالمی تعلیمی ماحول کی عکاسی قرار دیا۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 18 مختلف معیارات پر جامعات کا جائزہ لیتی ہے، جن میں تدریس، تحقیقی ماحول، تحقیق کا معیار، بین الاقوامی معیار اور صنعتی روابط شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر