مجتبیٰ خامنہ ای نے فیصلہ سازی کے اختیارات جنرلز کو دیدئیے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہونے کے باوجود ذہنی طور پر مکمل طور پر ہوشیار اور فعال ہیں تاہم انہوں نے فی الوقت فیصلہ سازی کے اختیارات پاسدارانِ انقلاب کے جنرلوں کوسونپ دئیے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے بعد قیادت سنبھالنے کے بعد سے عوامی طور پر سامنے نہیں آئے اور صرف تحریری بیانات جاری کیے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت اور حتیٰ کہ ان کی بقا کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔اخبار کے مطابق اگرچہ مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے ، تاہم وہ ذہنی طور پر ہوشیار اور امور میں شامل ہیں۔رپورٹ میں ایرانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی ایک ٹانگ پر تین بار آپریشن ہو چکا ہے اور وہ مصنوعی ٹانگ کے منتظر ہیں۔

ایک ہاتھ کی سرجری بھی ہوئی ہے اور وہ آہستہ آہستہ اس کی فعالیت بحال کر رہے ہیں۔ ان کا چہرہ اور ہونٹ شدید جھلس گئے ہیں جس کی وجہ سے بولنے میں دشواری ہوتی ہے ، اور مستقبل میں انہیں پلاسٹک سرجری کی ضرورت پڑے گی۔سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ان تک رسائی انتہائی محدود ہے اور وہ اس وقت خفیہ مقام پر موجود ہیں، جبکہ صرف ہاتھ سے لکھے گئے پیغامات ہی باہر بھیجے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ان سے براہ راست ملاقات نہیں کرتے ، تاہم ایران کے صدر مسعود پزشکیان، جو خود دل کے سرجن بھی ہیں، ان کے علاج میں شامل رہے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کے وہ جنرلز جو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کو “نظام کے وجود کے لیے خطرہ” سمجھتے تھے ، اب صورتحال کو قابو میں تصور کر رہے ہیں۔یہی فوجی قیادت آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سمیت ایران کی مجموعی عسکری حکمت عملی کی بھی نگرانی کر رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر