یورپی یونین سائبر قانون میں نظرثانی سے متعلق خدشات پر توجہ دے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین نے یورپی یونین کے سائبر سکیورٹی ایکٹ کے ترمیمی مسودے کے بارے میں اپنی آراء باضابطہ طور پر یورپی کمیشن کو جمع کرا دی ہیں جن میں اپنے سرکاری موقف اور سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چھیان نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یورپی یونین کو چین کی جانب سے پیش کردہ آراء اور مجوزہ ترامیم کو بہت اہمیت دینی چاہیے اور ان پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
حہ نے کہا کہ اگر چینی کمپنیوں کو اس کے نتیجے میں کسی امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تو چین اپنے بیرونی تجارتی قانون اور صنعتی و سپلائی چین سکیورٹی سے متعلق ریاستی کونسل کے ضوابط کے مطابق چینی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات کر سکتا ہے۔
ترجمان نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ تعاون اور بات چیت ہی چین اور یورپی یونین کے مسائل حل کرنے کا درست راستہ ہے۔ چین مشاورت کے ذریعے یورپی یونین کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور عالمی صنعتی و سپلائی چینز کے استحکام اور ہموار کام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر