چینی صدر کی فوری اور جامع جنگ بندی کی اپیل

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری سے تنازعات کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے فوری اور جامع جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے تمام تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور د یا ہے ۔ چینی صدر شی جنگ پنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں کشیدگی میں کمی ناگزیر ے اور فریقین کو طاقت کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔چینی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دیرپا امن کے لئے بات چیت، باہمی احترام اور سفارتی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں جبکہ عالمی برادری کو بھی تنازعات کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی اور تجارت کے لیے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمد و رفت کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہئے ، چینی صدر نے کہاکہ اس اہم سمندری راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی معیشت کو بھی متاثر کر سکتی ہے ، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے ۔چینی صدر نے زور دیا کہ متعلقہ فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کرنا چاہئے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا چاہئے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر