ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں: قطر

دوحہ(نیشنل ٹائمز)قطرکی جانب سے ایران امریکا مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر میت پوری دنیا مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے ۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں، آبنائے ہرمزکی مسلسل بندش کے باعث علاقائی بحران بین الاقوامی بحران بن گیا ہے ۔ماجد الانصاری نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے قطر امریکا سمیت تمام فریقوں سے رابطے میں ہے ، مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے ۔ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اوراس کے خلیجی پڑوسیوں کے درمیان اہم تاریخی تعلقات ہیں، تمام خلیجی ممالک روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔ماجد الانصاری نے کہا کہ یہ بحران ہمارا اور ہمارے علاقے کا بحران ہے اسی لیے ہمارے براہ راست رابطے ہیں، آبنائے ہرمزکے بحران کے حل کی ذمہ داری صرف ایک ملک کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام ممالک کی ہے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر