چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں چوتھی صدی کا مقبرہ دریافت

شی آن (شِنہوا) چینی ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والا ایک وسیع و عریض مقبرہ دریافت کیا ہے۔
شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی کے مطابق یہ قبر ممکنہ طور پر 16 ریاستوں کے دور (304-439) کی ایک شاہی قبر ہے۔جو کہ لٹنے کے باوجود اپنی مکمل ترتیب اور ساخت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کھدائی کے دوران اس قبر سے صرف 17 نوادرات برآمد ہوئے، جن میں ایک چینی مٹی کا برتن بھی شامل ہے جس پر چائے کی دھول جیسی چمکدار گلیز لگی ہوئی ہے، جو اسی دور کی دوسری قبروں میں بہت کم ملتا ہے۔
اکیڈمی کے ایسوسی ایٹ محقق اور کھدائی کی ٹیم کے سربراہ یو چھون لی نے بتایا کہ مقبرے میں دریافت ہونے والے مٹی کے تین تعمیراتی ڈھانچوں میں سے سامنے والے چیمبر کی چھت پر لکڑی کے طرز کی اہرام نما چھت ہے جس کی چوٹی ہموار ہے۔ اس کے مرکز میں 9 خانوں پر مشتمل ایک نقش شدہ جالی نما چھت ہے جو کہ 16 ریاستوں کی آثار قدیمہ میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے اور تحقیق کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
جالی نما چھت روایتی چینی سجاوٹی چھتوں کا ایک نمونہ ہے جو چین کےشمالی علاقوں میں دریائے زرد کے مغربی علاقوں کے بہت سے غاروں اور مندروں کی چھتوں پر پایا جاتا ہے۔ یو چھون لی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایسا ڈیزائن کسی مقبرے کے اندر دریافت ہوا ہےجو کہ 16 ریاستوں کے دور کے ثقافتی ملاپ کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ مقبرہ شمال سے جنوب تک 85 میٹر طویل ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے شانشی کے شہر شیان یانگ کے ضلع وی چھنگ میں 3 دیگر مقبرے اور مٹی کے برتن بنانے والی ایک بھٹی بھی دریافت کی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر