ٹرمپ کے ہر اعلان سے پہلے مارکیٹ میں غیرمعمولی کاروبار

لندن (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مدتِ صدارت کے دوران، جب وہ کوئی بڑا اعلان کرنے والے ہوتے ہیں تو اس سے تھوڑی دیر پہلے ہی مارکیٹ میں کروڑوں ڈالر کا غیر معمولی کاروبار ہونے لگتا ہے ۔بی بی سی نے مارکیٹ کے اعداد و شمار دیکھے اور ٹرمپ کے اہم بیانات کے ساتھ موازنہ کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ٹرمپ کے ٹویٹ، سوشل میڈیا پوسٹ یا انٹرویو سے چند گھنٹے یا کبھی کبھی صرف چند منٹ پہلے ہی حصص اور آپشنز کی خرید و فروخت میں اچانک بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے ۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انسائیڈر ٹریڈنگ (اندرونی معلومات کی بنیاد پر تجارت)کی نشانیاں ہیں۔ یعنی کچھ لوگوں کو ٹرمپ کے اعلان کی پہلے سے خبر ہوتی ہے اور وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔البتہ کچھ دوسرے تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہ اتنا سیدھا نہیں ہے ۔ کچھ تاجر ٹرمپ کے انداز اور فیصلوں کا اچھی طرح اندازہ لگانے میں ماہر ہو چکے ہیں۔قانونی طور پر اندرونی معلومات کی بنیاد پر تجارت امریکا میں غیر قانونی ہے ۔ مالیاتی قوانین کے ماہر پروفیسر پال اوڈین کا کہنا ہے :”حکام اس وقت تک کارروائی نہیں کرتے جب تک یہ پتہ نہ چل جائے کہ اصل معلومات کہاں سے آئیں۔”امریکی حکام نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔ مارکیٹ کے اعداد و شمار سے لگتا ہے کہ کسی کو ٹرمپ کے اعلان کی پیشگی خبر ضرور تھی، مگر ابھی تک اس پر کوئی قانونی کارروائی ہونے کے واضح امکانات نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر