اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات نے ایسے سفارتی عمل کی بنیاد ر کھ دی ہے جس سے پائیدار فریم ورک تشکیل اسکتا ہے ۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ مذاکرات کسی ایونٹ کا نام نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہیں جس نے ایسے سفارتی فریم ورک کی بنیاد رکھ دی ہے جو باہمی اعتماد اور سیاسی عزم مضبوط ہونے کی صورت میں تمام فریقین کے مفادات کیلئے پائیدار راستہ ہموار کر سکتا ہے ، پاکستانی حکومت اور قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے انہوں نے کہا پاکستان نے خیرسگالی اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مذاکرات ایونٹ کا نام نہیں یہ ایک مسلسل عمل:ایرانی سفیر



