تہران/اسلام آباد: ایران کے شہر میناب میں اسکول حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تصاویر اور سامان اُس طیارے میں رکھا گیا جس کے ذریعے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوئے۔

28 فروری کو شجرہ طیبہ ایلیمنٹری اسکول پر امریکی میزائل حملے میں 150 سے زائد افراد، جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے، جاں بحق ہوئے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان 11 اپریل کو پاکستان میں امن مذاکرات متوقع ہیں، تاہم اہم مطالبات پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔



