مذاکرات کیلئے جے ڈی وینس کو ایران کی خواہش پر بھیجا گیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ہفتہ کے روز ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، یہ ایرانی قیادت کی ایک دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایران کے کچھ رہنما خاموشی سے چاہتے تھے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں وینس مرکزی کردار ادا کریں۔ایک علاقائی عہدیدار اور مذاکرات سے باخبر چار افراد کے مطابق ایران وینس کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں نسبتاً جنگ مخالف شخصیات میں سے ایک سمجھتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وینس کی یہ ساکھ ، جو ان کی سیاسی شناخت کا مستقل حصہ رہی ہے تہران کو یہ یقین دلاتی ہے کہ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں وہی ایسے شخص ہیں جو نیک نیتی کے ساتھ کسی معاہدے کی کوشش کر سکتے ہیں۔حساس سفارتی معاملات کے باعث ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ وینس کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ صرف صدر ٹرمپ کا تھا، اور حتمی طور پر وہی طے کریں گے کہ کون سا معاہدہ قابلِ قبول ہوگا۔مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ دونوں کے لیے انتہائی اہم ہیں ، کیونکہ واشنگٹن ایک غیر مقبول جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے ، جبکہ امریکا میں نومبر میں ہونے والے اہم وسط مدتی انتخابات میں صرف سات ماہ باقی ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے: مسعود خان
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر