اسحاق ڈار ، نیدرلینڈز ، فرانسیسی وزرائے خارجہ میں رابطے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار،نیدرلینڈز اورفرانسیسی وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ، اس دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نیدرلینڈزکے وزیرِ خارجہ بیرینڈسن نے جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پائیدار امن کے لیے سفارتی راستے کو فروغ دینے کی پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا،دونوں جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اسحاق ڈار سے گفتگو میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے سفارتی عمل آگے بڑھانے کی پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، اقتصادی،تجارتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے: مسعود خان
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر