جماعت اسلامی مہنگائی،آئی پی پییز مافیا کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے آئی پی پیز مافیا کے خلاف نکلنے کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں، مہنگائی، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے ہوں گے ۔گوجرانوالہ میں عوامی کمیٹیزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز اور معاشی پالیسیوں کے خلاف پہلے مرحلے میں جی ٹی روڈز پر جگہ جگہ دھرنے دئیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا پاکستان دنیا بھر میں نمایاں ہوا، یہ اقدام قابل تحسین ہے ، لیکن ہمارے حکمرانوں کو عوام کا خیال نہیں۔ ابھی بھی پٹرول پر 100روپے سے زائد لیوی ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں فوری کمی کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا ہمارے ٹیکسوں سے مریم نواز کے اشتہارات چلتے ہیں،مریم نواز نے صحت کے بنیادی مراکز اور سکولز کی نجکاری کر دی لیکن اپنے لئے گیارہ ارب کا جہاز خرید لیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 3900 روپے مقرر کی پھر مکر گئی۔ کسانوں نے مجبور ہو کر 2100 روپے من گندم بیچی۔کھاد، یوریا اور زرعی ادویات انتہائی مہنگی کر دی گئیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا جو عوام میں تفریق پیدا کرتے ہیں وہ سامراج کے غلام ہیں۔ جماعت اسلامی زبردستی مسلط نہیں ہونا چاہتی، ہمارے اوپر قومی و بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے حکمران مسلط کیے گئے ۔ جماعت اسلامی صرف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا امریکا اور اسرائیل نے پوری طاقت کے ساتھ ایران میں یلغار کی۔ ایران میں اعلیٰ قیادت اور ہزاروں بچوں کو شہید کیا گیا، لیکن اعلٰی قیادت کے باعث عوام ڈٹے رہے ، ان کا کہنا تھا امریکا میں نام نہاد جمہوریت ہے ، وہاں صہیونیوں کا قبضہ ہے ۔ شیطان کے پجاری، بچوں کا خون چوسنے والے یہ شیطان ہیں۔ اسلحہ ساز کمپنیوں کی امریکا میں اجارہ داری ہے اور ارب پتیوں نے قبضہ جما رکھا ہے ۔جبکہ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی صوبائی امیر محمد جاوید قصوری، ڈاکٹر بابر رشید،مظہر اقبال رندھاواو دیگر نے بھی عوامی کمیٹیز کنونشن سے خطاب کیا



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے: مسعود خان
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر